ہم مزاحمت نہیں کررہے مگر مفاہمت سے انکار بھی نہیں ہے،بیرسٹرگوہر

کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہونے جارہے ہیں،عوام اپنے حقوق کےلئے آواز اٹھائیں، عوام کے ووٹ کی قدر ہونی چاہیے،عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 23 اپریل 2024 16:28

ہم مزاحمت نہیں کررہے مگر مفاہمت سے انکار بھی نہیں ہے،بیرسٹرگوہر
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل2024 ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم مزاحمت نہیں کررہے مگر مفاہمت سے انکار بھی نہیں ہے، کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہونے جارہے ہیں،عوام اپنے حقوق کےلئے آواز اٹھائیں، عوام کے ووٹ کی قدر ہونی چاہیے، عوام نے جو انتخابی نتائج دیکھے وہ پہلے سے طے شدہ تھے۔راولپنڈی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءتحریک انصاف نے مزید کہا کہ مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو اطلاع دیں گے، کوئی مذاکرات کریں گے تواس سے آگاہ کریں گے۔

آج اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔آج پراسیکیوشن کے 21گواہ مکمل ہو گئے ہیں،کسی بھی ٹرسٹی کا ٹرسٹ پراپرٹی سے تعلق نہیں ہوتا ،انشااللہ سیاسی بنیادوں پر بنا ہوا یہ کیس ختم ہو گا۔

(جاری ہے)

ہم آئین وقانون کی بات کرتے ہیں، جیل میں کسی صورت ٹرائل نہیں چل سکتا،آپ اوپن ٹرائل کریں،آج جج سے درخواست کی گئی لیکن میڈیا کو باہر نکال دیا گیا۔

کیا کبھی میڈیا کو باہر نکالا جاسکتا ہے، ہم اپنے حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے، ہمارے خلاف سیاسی بنیادوں پر بے بنیاد کیس بنائے گئے ہیں۔اپنے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں۔ضمنی الیکشن کے نام پر جو ڈرامہ رچایا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے فارم45پر پٹیشن فائل کی،2ماہ سے شنوائی نہیں ہوئی، عوام کاحق ہے ان کا ووٹ صحیح طریقے سے گنا جائے۔ پنجاب میں ضمنی الیکشن میں باکس پہلے سے بھرے ہوئے تھے، یہ پہلے سے طے شدہ نتائج تھے جوعوام نے دیکھے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی الیکشن کے رزلٹ پرحیرت کا اظہار کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران جوڈیشری سے کیوں نہیں لئے گئے؟۔عوام کے ووٹ کی قدر ہونی چاہیے، عوام نے جو انتخابی نتائج دیکھے وہ پہلے سے طے شدہ تھے۔بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے عدالت میں فارم 45پر پیٹیشن فائل کی ، دو ماہ سے شنوائی نہیں ہورہی ، ہمارا سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ ہماری درخواست کو سنا جائے، ہم فارم کے مطابق اپنا کھویا ہوا مینڈیٹ واپس لینے چاہتے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ ہوئے ہیںلیکن ان کے رزلٹ نہیں آئے ہیں۔ بشریٰ بی بی کی اینڈوسکوپی کا رزلٹ ابھی تک نہیں آیاہے۔ہمیں بنی گالا جانے نہیں دیا جارہاہے۔ہمیں لگ رہا ہے کہ سابق خاتون اول کی طبیعت زیادہ خراب ہورہی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں