راولپنڈی،ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی ،فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

اتوار 12 مئی 2024 16:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے ملزم عبد اللہ کو گرفتار کر لیا،ملزم عبداللہ نے چند روز قبل فائرنگ کر کے شہری ہارون کو قتل کر دیا تھا،ملزم عبداللہ کو شک تھا کہ مقتول ہارون کے اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز مراسم تھے،واقعہ کامقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ائیر پورٹ میں درج کیا گیا تھا۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ ملزم کو قرا ر واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں