راولپنڈی،دہشتگردی اور کار سرکار میں مزاحمت کے مقدمہ میں مطلوب سمیت7 اشتہاری مجرمان گرفتار

اتوار 12 مئی 2024 16:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) کلرسیداں پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دہشتگردی اور کار سرکار میں مزاحمت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت7 اشتہاری مجرمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رواں ماہ کے دوران دہشتگردی اور کار سرکار میں مزاحمت کے مقدمہ مطلوب اشتہاری مجرم جاوید،چوری کے مقدمات میں مطلوب 03 اشتہاری مجرمان اسرار، محمد لطیف اور غضنفر، امانت میں خیانت کے مقدمات میں مطلوب2 اشتہاری مجرمان محمد علی اور احتشام جبکہ ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد عمر کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے۔

ایس ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ایس ایچ او کلرسیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا گرفتار مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں