راولپنڈی،6ملزمان سی40لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ وایمونیشن برآمد،مقدمات درج

اتوار 12 مئی 2024 16:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے شراب سپلائرز اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی6ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سی40لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ وایمونیشن برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم سہیل سے 30لیٹر شراب،ریس کورس پولیس نے ملزم ذیشان سے 10لیٹر شراب،سول لائنز پولیس نے ملزم جاوید سی5لیٹر شراب،ملزم ندیم سی5لیٹر شراب،ریس کورس پولیس نے ملزم فہد سی4لیٹر شراب ،صدر بیرونی پولیس نے ملزم نور سی1پستول 30بوربرآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں جاری رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں