پاکستان تحریک انصاف ملک میں پہلی مرتبہ حقیقی عوامی نمائندگی پر مشتمل بلدیاتی نظام لا رہی ہے‘حاجی گلزار اعوان

جمعہ 20 ستمبر 2019 12:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں پہلی مرتبہ حقیقی عوامی نمائندگی پر مشتمل بلدیاتی نظام لا رہی ہے جس میں عوام کو بااختیار بنا کرشریک اقتدار کیا جائیگا ․ عوام کا استحصال کرنے والے نظام نے جڑیں اتنی مضبوط کر لی ہیں کہ اسے اکھاڑنے کیلئے بہت زیادہ محنت ، خلوص ، لگن اور دیانت و ایمانداری کی ضرورت ہے ․ موجودہ مشکلات عارضی ہیں اور حکومت کے اقدامات کی بدولت بہت جلد عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائیگا․ انہو ںنے یہ بات تحریک انصاف کے پبلک سیکریٹریٹ امن ہائوس پشاور روڈ راولپنڈی میں کارکنوں کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ․ انہو ںنے کہا کہ اس سے قبل جس جس نے بھی بلدیاتی سسٹم کو تبدیل کیا اور عوام کو شریک اقتدار کرنے کے نعرے لگائے وہ سب جھوٹ اور فریب تھا ․ ان ہی نیت ہی نہیں تھی کہ وہ عوام الناس کو با اختیار بنا کر شریک اقتدار کریں ․ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صحیح معنوں میں عوام کو با اختیار بنائے گی اور بلدیاتی سطح سے عوام کے منتخب نمائندوں کی ایسی سیاسی اور معاشی تربیت ہو گی جو آگے چل کر انہیں سیاست کے قومی دھارے میں کامیاب بنائے گی -

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں