زیادتی معاملہ ،ریس کورس پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا

بدھ 22 ستمبر 2021 16:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) نوکری کا جھانسہ دے کر لاہور سے آنے والی خاتون سے زیادتی معاملہ ،ریس کورس پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق آصف نامی شخص لاہور میں زمین کے پمفلٹ تقسیم کررہا تھا،اور مجھے بھی دیا،آصف نے نوکری کے لیے بلوایا تو میں اپنے خاوند اور بچوں کے ساتھ یہاں پہنچی۔ ایف آئی آر کے مطابق کالی گاڑی میں بیٹھا کر پشاور روڈ ہوٹل میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کی،متاثرہ خاتون کی درخواست پر پولیس نے میڈیکل کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں