سیکورٹی فورسز کی آواران میں کارروائی ، 4دہشت گرد ہلاک ، 3 دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ وگولہ بارودبر آمد

پیر 16 جولائی 2018 22:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 4دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ سبی کوہلو روڈ پر 3دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آواران کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 4دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ سبی کوہلو روڈ پر 3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، کاروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں