راولپنڈی، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسینیٹر تنویر چوہدری

، قومی و صوبائی اسمبلی کے 7امیدواروںاور6منتخب بلدیاتی عہدیداروں کو نوٹس جاری،ضلعی مانیٹرنگ افسر بلدیاتی نمائندوں کو نوٹس کے علاوہ 25ہزار روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا گیا ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

جمعہ 20 جولائی 2018 00:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و ضلعی مانیٹرنگ افسر نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسینیٹر تنویر چوہدری ، قومی و صوبائی اسمبلی کے 7امیدواروںاور6منتخب بلدیاتی سمیت مقامی عہدیداروں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرنے کے ساتھ بلدیاتی نمائندوں کو نوٹس کے علاوہ 25ہزار روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اس طرح ضلع بھر میںاب تک مجموعی طور پر50امیدواروں کو نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر( جنرل)سا رہ حیات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضا بطہ اخلا ق کے خلاف و ر زی پر اب تک ہر قسم کی پا رٹی وا بستگی سے بالا ترہوکر50 امید واروں کو اظہار و جوہ نوٹس دئیے گئے ہیںجبکہ مسلسل خلاف و رز پر جر ما نہ بھی عا ئد کیا گیا ہے جرمانوں کی زد میں آنے والوں میںچکلالہ کنٹو نمنٹ بو رڈ وارڈ 8کے ممبرچو ہد ری خرم ، چکلا لہ کنٹو نمنٹ بورڈکے وا ئس چیئر مین را جہ عر فان امتیاز ، یو نین کو نسل 84کے چیئر مین عمران الیاس ،یو نین کو نسل89کے چیئر مین شیخ سا جد، یو نین کو نسل119کے چیئر مین علی اکثر اعوان اور یونین کو نسل21کے وا ئس چیئر مین محمد حنیف کو25ہز ار روپے فی کس جر مانہ عا ئد کیا گیاجن شخصیات کو اظہا ر و جوہ کے نوٹس جاری کئے گئے ان میںسینیٹر چو ہد ری تنو یر،قومی اسمبلی کے حلقہ این ای60سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی، این ای61کے امیدوار ملک ابرار، این اے 62کے امیدواردا نیال چو ہد ری، صوبائی حلقہ پی پی 17سے مسلم لیگ ن کے امیدواررا جہ حنیف ایڈوو کیٹ،پی پی18کے امیدوارشکیل اعوان اور میئر راولپنڈی سردار نسیم سمیت دیگر مقا می را ہنما بھی شامل ہیںمذکورہ افراد کو نوٹس اوورسا ئز بینرز، پینا فلیکس ، ہو رڈ نگز، سٹیمرز و دیگر اشتہاری مواد سے متعلقہ خلاف ورزیوں اورغیر قا نو نی کار و مو ٹر سائیکل ر یلی نکالنے پر جاری کئے گئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں