این اے 60 میں الیکشن کی منسوخی ، مسلم لیگ ن کی قیادت کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم ، احتجاج کا پروگرام منسوخ

اتوار 22 جولائی 2018 19:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن راولپنڈی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60سے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد حنیف عباسی کے خلاف ایفی درین کوٹہ کیس میں انسداد منشیات کی عدالت کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد احتجاج کا پروگرام منسوخ کر دیا مسلم لیگ ن کی قیادت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی کی حلقے میں جیت یقینی تھی لیکن عدالتی فیصلے سے یہاں یکطرفہ الیکشن واضح ہو گیا تھا لیکن الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مسلم لیگ ن کو اپنی نشست کے دفاع کا پورا موقع ملے گا قبل ازیں اتوار کے روز شہر بھر سے مسلم لیگی کارکنان جلوسوں اور ٹولیوں کی شکل میں مری روڈ پر نکل آئے جہاںپر یہ جلوس ایک بڑی ریلی کی شکل اختیارکر گئے طے شدہ پروگرام کے مطابق مسلم لیگی کارکنون نے ریلی کی شکل میں رات گئے تک پورے شہر کا گشت کرنا تھا ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ شرکا مسلم لیگ ن ، نواز شریف ، مریم نوازاورحنیف عباسی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے تاہم ریلی کمیٹی چوک پر پہنچی ہی تھی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے این ای60کے انتخابات ملتوی ہونے کے نوٹیفکیشن کی اطلاع ملتے ہی ریلی منسوخ کر دی گئی اور کارکنان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے حق میں نعرہ بازی کی این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ن لیگی کارکنوں کے مری روڈ پر بھنگڑے الیکشن کمیشن نے حق اور سچ کا فیصلہ کیا ادھر ریلی سے قبل اتوار کے روزسینیٹر چوہدری تنویر نے حنیف عباسی کے الیکشن آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی کے جیل جانے کے باعث این اے 60 میں مسلم لیگ ن کا نیاامیدوارحنیف عباسی کے خاندان سے ہی ہو گاجس کا اعلان باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا ہم جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی طرح کسی اداراے کا نام نہیں لیں گے مگر جو دبائے ہم اتنا ہی آگے بڑھیں گے انہوں نے حنیف عباسی کے مد مقابل امیدوارشیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنڈی کا سیاسی یتیم عمران خان سے ملکر جتنی سازشیں کر لے ووٹ نواز شریف کو ہی پڑے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی طرح کسی ادارے کا نام نہیں لیکن گی مگر مسلم لیگ ن کو جتنا دبایا جائے گا وہ آگے بڑھیں گے انکی جماعت حنیف عباسی کے خلاف انسداد منشیات عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتی ہیں شیخ رشید کے لئے کسی صورت بھی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کا کوٹہ قانون کے مطابق لیا تھا ن لیگ کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت حنیف عباسی کو سزا دی گئی 6سال چلنے والے کیس کو چند دنوں میں ختم کر دیا گیا الیکشن کمیشن بتائے یہ کس قسم کا شفاف الیکشن ہونے جا رہا ہے حنیف عباسی کے کیس کا فیصلہ کہیں اور ہوا ہیمسلم لیگ ن راولپنڈی کے صدرسردار نسیم نے کہا کہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کی سزا پر پہلے سے پیشنگوئی کیسے کردی ہم انصاف کے لئے سپریم کورٹ تک جائیں گے بعد ازاں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے کالے جھنڈے اٹھا کر سکستھ روڈ سے مری روڈ پر کمیٹی چوک تک ریلی نکالی اس دوران مظاہرین نے مری روڈ پر ٹریفک بلاک کر کے آگ لگائی اور شدید نعرے بازی کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں