بیگم کلثوم جمہوریت کی محافظ اور داعی تھیں، سردار نسیم

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مرحومہ کے ادھور ے مشن کو مسلم لیگ ن کا ہر کارکن مکمل کرے گا ،میئر راولپنڈی

بدھ 19 ستمبر 2018 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) میئر راولپنڈی سردار نسیم نے کہا ہے کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم جمہوریت کی محافظ اور داعی تھیں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے مرحومہ نے جو مشن ادھورا چھوڑا اسے میرے سمیت مسلم لیگ ن کا ہر کارکن مکمل کرے گا نواز شریف ان کی بیٹی اور داماد کو ناکردہ گناہ کی سزا دی گئی نواز شریف اور اس کے خاندان کو ایسے وقت میں انتقام کا نشانہ بنایا گیا جب بیگم کلثوم بستر مرگ پر تھیں تاہم مرحومہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے منتخب اراکین کے ہنگامی اجلاس میں سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریفرنس سے یونین کونسل 28کے چیئر مین قاری محمد سالم،یونین کونسل 27سے تحریک انصاف کے منتخب چیئر مین اظہار اقبال ستی اور خاتون رکن نادیہ تیمورنے بھی خطاب کیا سردار نسیم نے کہا کہ 199میں پرویز مشرف کی فوجی بغاوت کے وقت کلثوم نواز جس ہمت ،حوصلے اور جوانمردی سے آمریت کا مقابلہ کر کے نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو نیا حوصلہ دیا اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ اکتوبر 1999کے فوجی اقدام کے بعد راولپنڈی کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ کلثوم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا پہلا کنونشن مسلم لیگ ہائوس میں منعقد کروایا گیا اور اس کنونشن سے جس تحریک نجات کی بنیاد رکھی گئی وہ پھر ملک گیر تحریک میں تبدیل ہوئی انہوں نے کہا کلثوم نواز نے انتہائی بہادری کے ساتھ قوم کو جگایاانہوں نے اس عزم کا اظہارکیاکہ کلثوم نواز نے جمہوریت کی مضبوطی کا جو مشن ادھورا چھوڑا تھا اسے مسلم لیگ ن کے کارکنان مکمل کریں گے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو ناکردہ گناہ کی سزا دی گئی حالانکہ نواز شریف نے ملک و قوم کے کل کے لئے اپنا آج قربان کیا انہوں نے کہا نواز شریف کو ایسے وقت میں انتقام کا نشانہ بنایا گیا جب ان کی اہلیہ بستر مرگ پر تھیں انہوں نے کہا نہ سرف نواز شریف بلکہ مریم نواز کو ساری عمر یہ خلش باقی رہے گی کہ آخری وقت میں وہ کلثوم نواز کی خدمت نہ کر سکے نواز شریف قوم کے لئے بیگم کلثوم نواز کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں چھوڑ کر آئے اس موقع پر اظہر اقبال ستی نے کہا کہ مسلم لیگ ن میںبیگم کلثوم نواز جمہوریت کی داعی اور قدر دان تھیں مسلم لیگ ن کے ایک کارکن کی حیثیت سے جتنا وقت ان کے ساتھ گزاراوہ وقت ہمیشہ یاد رہے گا میں نے کلثوم نواز کی قیادت میں تحریک نجات کے دوران قید وبند کی صعوبت بھی برداشت کی لیکن مجھے آج بھی اس قید پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ اقتدار اور پارٹیاں آنی جانی چیز ہیں اقتدار ہمیشہ اللہ کا ہے کلثوم نواز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں