وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ کا رکھ دھمیال قبرستان راولپنڈی کا دورہ، جنازہ گاہ، کارک پارکنگ کا معائنہ کیا

منگل 25 ستمبر 2018 19:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب محمد بشارت راجہ نے رکھ دھمیال قبرستان راولپنڈی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے قبرستان میں جنازہ گاہ اور کار پارکنگ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے راولپنڈی کے عوام کے لئے تقریبا 2 ہزار کنال رقبے پر محیط قبرستان جس پر 1997ء میں کام شروع ہوا اور بعد میں 2009ء میں راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کو منتقل کر دیا گیا لیکن اب تک اس میں مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی کام نہیں ہوسکا۔

محمد بشارت راجہ نے کہا کہ رکھ دھمیال قبرستان کو شہر خاموشاں اتھارٹی کے حوالے کرنے کے لئے سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں تاکہ قبرستان میں جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے - انہوں نے کہا کہ جدید قبرستان کی تعمیر سے راولپنڈی ، راولپنڈی کینٹ اور ملحقہ علاقوں کے عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہوگی - محمد بشارت راجہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے قائد عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے رات دن کوشاں ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں