صابرہ بی بی قتل کیس میں عرفان عرف نکو کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانہ

رمضان وحید اور انوار کو عمر قید، تاجی کھوکھر انکے دو بیٹوں اور 6پولیس اہلکاروں سمیت 18ملزمان کو بری کر دیا گیا

منگل 25 ستمبر 2018 21:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) صابرہ بی بی قتل کیس میں عرفان عرف نکو کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانہ ۔ رمضان وحید اور انوار کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ جبکہ تاجی کھوکھر انکے دو بیٹوں اور 6پولیس اہلکاروں سمیت 18ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں سیشن جج گلزار احمد خالد نے کی۔ تفصیلات کے مطابق معروف صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں سیشن جج گلزار احمد خالد نے کی۔

(جاری ہے)

سیشن جج نے مقدمہ کی سماعت کی او فریقین کے دلائل سننے کے بعد مرکزی ملزم عرفان عرف نکو کو سزائے موت ا ور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جبکہ تاجی کھوکھر ا نکے دو بیٹوں سمیت 6پولیس افسران و اہلکاروں کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا گیا۔ قتل کے تین ملزمان رمضان وحید اور انوار کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی جبکہ استغاثہ تاجی کھوکھر سمیت 18ملزمان کے خلاف ثبوت پیش نہ کر سکی جس کی بنیاد پر فاضل جج نے ملزمان کو مقدمہ سے بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں