راولپنڈی ،بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنڑول پر بلا اشتعال فائرنگ،دو افراد زخمی

منگل 18 دسمبر 2018 23:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے راولا کوٹ سیکٹر میں رہائشی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس سے 16 سالہ محمد عدنان اور 47 سالہ محمد رشید زخمی ہو گئے۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج نے سیز فائر کی ایک بارپھر خلاف ورزی کرتے ہوئے راولا کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوںمیں 16 سالہ محمد عدنان اور 47 سالہ محمد رشید شامل ہیں۔ پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں