وزیر اعظم عمران خان اور انکی اہلیہ خدارا میری مدد کریں ، میرے بیٹے کو بچالیں اسکا علاج کروادیں،راولپنڈی کی رہائشی خاتون کی اپیل

جمعرات 21 مارچ 2019 22:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) راولپنڈی کے علاقے شالے ویلی رینج روڈ قاسم مارکیٹ کے مکان نمبر CB-245کی رہائشی رخسانہ خالد زوجہ خالد محمود نے کہا ہے کہ اس کے جواں سال اکلوتے بیٹے کے دل میں سوارخ ہونے کی وجہ سے پھیپھڑے وگردے ناکارہ ہوچکے ہیں غربت کے باعث بیٹے کا علاج کروانے کی سکت نہیں رہی جمع پونجی پہلے ہی بیٹے کی زندگی اور صحت پرخرچ ہو چکی ہے متاثرہ نوجوان کی والدہ کے مطابق اس کے بیٹے عبدالرحمن کے دل کے والو میں لیکج ہے جس کی وجہ سے بیٹے کے پھیپھڑے اور گردے ناکارہ ہوچکے ہیں ہفتے میں دوبار ڈائیلاسز ہوتے ہیں ڈاکٹروں کے مطابق اب پہلے پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ ہوگا جس کے بعد دل کاآپریشن اورپھر گردہ تبدیل کیا جائے گااب پاکستان میں کوئی میڈیسن نہیں رہ گئی جو میرے بیٹے کے علاج میں معاون ثابت ہوسکے بیٹے کا علاج اب بیرون ملک ہی ممکن ہے ڈاکٹر 10 کروڑ روپے کا خرچہ بتاتے ہیں اب بیٹے کو خون کی الٹیاں شرو ع ہونے کے ساتھ ناک سے بھی خون بہتاہے ، جس کے علاج کے لئے فوری طورپر3 لاکھ روپے کی ضرورت ہے جبکہ میرا شوہر بھی بیمار ہے پی ٹی آئی کی حکومت سے توقعات ہیں وزیر اعظم عمران خان اور انکی اہلیہ سے اپیل کی کہ خدارا میری مدد کریں ، میرے بیٹے کو بچالیں اسکا علاج کروادیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں