ٹ*شہر میں شجرکاری مہم کے تحت 60ہزار سے زائد پودے لگائے،راولپنڈی چیمبر

اتوار 24 مارچ 2019 19:20

ﷺراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے شہر میں شجرکاری مہم کے تحت 60ہزار سے زائد پودے لگائے ہیں اور اگلے سال تک 1 لاکھ کا ہدف پورا کر لیا جائے گا ماحولیاتی آلودگی اور پانی محفوظ کرنے کے حوالے سے آگاہی سمینارز منعقد کرائے جائیں گے تاکہ عوام میں شعور آ سکے سکول کالجز اور یونیورسٹیوں میں طلباکو پودے نہ صرف فراہم کئے جا رہے ہیں بلکہ انہیں سرپرستی بھی دی جا رہی ہے تاکہ وہ اس کی مکمل دیکھ بھال کر سکیںان خیالات کا اظہار صدرچیمبر ملک شاہد سلیم نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر وائس چانسلر ثمینہ قادر سے ملاقات میں کیااس موقع پر صدرچیمبر ملک شاہد سلیم نے یونیورسٹی کے احاطے میںپودا بھی لگایاجبکہ اس موقع پرسینئرنائب صدرمحمد بدر ہارون، قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کے چیئر مین طلعت محمود اور یونیورسٹی سٹاف بھی موجود تھا انہوںنے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی ایک اہم مسئلہ ہے اور بزنس کمیونٹی کلین اینڈ گرین مہم میںبھرپور ساتھ دے رہی ہے وی سی ثمینہ قادر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور پانی محفوظ کرنے کے حوالے سے آگاہی سمینارز منعقد کرائے جارہے ہیں تاکہ عوام میں شعور آ سکے انہوں نے ماحول دوست اقدامات، گاڑیوں کی انسپکشن، قابل تجدید توانائی کے استعمال اور ماحول دوست توانائی کے اخراج کے حوالے سے صدر چیمبر کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں