راولپنڈی، ٹریفک پولیس نے پیدل چلنے والوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے ایڈوائزری جاری کردی

جمعرات 18 اپریل 2019 21:15

راولپنڈی18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) سٹی ٹریفک پولیس نے سڑک پر پیدل چلنے والے افرادکی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑک پر پیدل چلنے والے افراد ہمیشہ فٹ پاتھ کا استعمال کریں بچوں کا ہاتھ پکٹر کر سڑک پار کریں سڑک کراس کرنے سے پہلے دائیں ، بائیں اور پھر دائیں طرف دیکھنے کے بعد تحمل کے ساتھ سڑک عبور کریں ہمیشہ سٹرک کے دائیں طرف چلیں تاکہ سامنے سے آنے والی ٹریفک کو آپ بآسانی سے دیکھ سکیں۔

(جاری ہے)

سی ٹی پی ترجمان کے مطابق ایڈ وائزری میں بتایا گیا ہے کہ شاہرائوں پر پیدل چلنے والے افراد ایسی جگہ سے سڑک کراس کریں جہاں سے ڈرائیور آپ کو اور آپ آنے والی گاڑی یا موٹر سائیکل کو بآسانی دیکھ سکیں سڑک پار کرنے کے لئے اوور ہیڈ بریج اور انڈر پاس کا استعمال کریں جس جگہ اوور ہیڈ بریج اور انڈر پاس موجود نہ ہوں تب ٹریفک سگنل بند ہونے پرسڑک کراس کریں چلتی ٹریفک کے درمیان کبھی بھی سڑک عبور کرنے کی کوشش نہ کریں یہ بہت خطرناک عمل ہے بھاگ کر سڑک پار مت کریں جلد بازی میں سڑک کراس نہ کریں ہمیشہ گروپ یا جوڑے کی شکل میں روڈ کراس کریں اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایاکہ راولپنڈی ٹریفک پولیس کی شہریوں میں بڑے پیمانے پر ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے انہوںنے بتایاکہ اس سلسلے میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں ٹریفک آگاہی کا عمل جاری ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں