راولپنڈی، ملاوٹ مافیا کیخلاف مہم تیز ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں رات گئے تک 16 گھنٹے طویل آپریشن

ناقص اشیاء خورونوش تیار کرنیوالی 6 فیکٹریاں، 2 گودام سیل،17 ہزار 765 کلوگھی، 6 ہزار 860 کلو سرخ مرچ پاؤڈرضبط 17 ہزار 728 پیکٹ گٹکا، 16 ہزار800 کلو فرائڈ پیاز، جانوروں کی باقیات سے نکلا 5 ہزار 442 کلو تیل، 480 کلو ثابت مرچ برآمد ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے 24 گھنٹے فیلڈ آپریشن جاری ہیں،وہ وقت دور نہیں جب ملاوٹ کا ناسور مکمل ختم ہو جائے گا، کیپٹن (ر) محمد عثمان

جمعرات 18 اپریل 2019 23:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ملاوٹ مافیا کے خلاف مہم مزید تیز کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں رات گئے تک 16 گھنٹے طویل آپریشن کیا۔ناقص اشیاء خورونوش تیار کرنے والی 6 فیکٹریاںاور2 گودام سیل کر دیے گئے ۔17 ہزار 765 کلوگھی، 6 ہزار 860 کلو سرخ مرچ پاؤڈر، 480 کلو ثابت مرچ ،17 ہزار 728 پیکٹ گٹکا، 16 ہزار800 کلو فرائڈ پیاز، جانوروں کی باقیات سے نکلا 5 ہزار 442 کلو تیل برآمدکر کے ضبط کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں رات گئے تک فوڈ سیفٹی ٹیموں نے روات انڈسٹریل ایریا گنج منڈی، سیٹیلائٹ ٹاون اور کمرشل مارکیٹ کے علاقوں میں16 گھنٹے طویل آپریشن کرتے ہوئے ناقص اشیاء خورونوش تیار کرنے والی 6 فیکٹریاںاور 2 گودام سیل کر دیے۔

(جاری ہے)

گھی اور آئل کی تیاری میں ممنوعہ اشیاء کے استعمال پر روات آئل اینڈ گھی فیکٹری سیل کر کے 17765 کلو گھی کا سٹاک سیل جبکہ1750 لیڑ ناقص آئل بائیو ڈیزل کمپنی کے حوالے کر دیا گیا۔

ملاوٹی مصالحہ جات تیار کرنے پر راجہ شاہد اینڈ کو اور چوہدری شعیب اینڈ کو کو سیل کیا گیا۔مزید برآںگلے سڑے پیازوں کو فرائی کر کے سپلائی کرنے پر ذوق کلاسک پروڈکشن یونٹ سربمہر کر دیا گیا۔مزید کاروائیاں کرتے ہوئے گٹکا کی موجودگی پر مجید اینڈ سن گودام اور احمد علی ٹریڈر سیل کرکی17728 پیکٹ گٹکا برآمد کر لیے گئے۔ناقص انتظامات، سابقہ دی گئی ہدایات کی خلاف ورزی پر معروف فاسٹ فوڈ چین کی برانچ بھی سیل کر دی گئی۔

آئل سپلائی ریکارڈ نہ ہونے پر شیخ پولڑی پروٹین پروسیسنگ کی پروڈکشن بند کر کے 6 ٹن مضر صحت تیل برآمد کر لیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے 24 گھنٹے فیلڈ آپریشن جاری ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ وقت دور نہیں جب ملاوٹ کا ناسور مکمل ختم ہو جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں