نبی آخر زماںؐ کی شمسی مہینہ کے مطابق یوم ولاد ت کے موقع پر دربار عالیہ عیدگاہ شریف میں انٹرنیشنل میلاد کانفرنس کا انعقاد

منگل 23 اپریل 2019 15:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) نبی آخر زماںحضرت محمدمصطفیؐ کی شمسی مہینہ کے مطابق یوم ولاد ت کے موقع پر دربار عالیہ عیدگاہ شریف میںانٹرنیشنل میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کی بڑی خانقاہوں کے سجادہ نشینوں ،سیاستدانوں،علماء کرام ، مشائخ عظام اور سیاستدانوں نے زور دیا ہے کہ امت مسلمہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حضرتؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں ،نئی نسل کو اسلامی تعلیمات اورحضورؐ کی حیات طیبیہ سے آگاہی کے لئے علماء کرام ،حکومت اپنا اپنا کردار ادا کریں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملوں اور سری لنکا میں چرچ پر حملوں کی پرزور مذمت کی گئی ۔

دربار عالیہ عیدگاہ شریف میں منعقدہ انٹر نیشنل میلاد کانفرنس کی صدرات سجادہ نشین پیر نقیب الرحمان نے کی جبکہ صاحبزادہ حسان حسیب الرحمان ،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا ،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، ایم این اے راجہ خرم پرویز ، ایم این اے راشد شفیق،دربار عالیہ گھمگول شریف کے سجادہ نشین پیر حبیب اللہ شاہ ، دربار عالیہ بھگار شریف کے سجادہ نشین ڈاکٹر پیر ساجد الرحمان ، سجادہ نشین دربار عالیہ چورہ شریف پیر سعادت علی شاہ ،سجادہ نشین پاکپتن شریف پیر دیوان مسعود، سجادہ نشین حسنین مشہدی،سجادہ نشین دربار عالیہ تھلیر شریف ،پیر آف مانکی شریف پیر عبدالمالک قادری (لنڈی کوتل)، پیر عدنان قادری، سجادہ نشین دربار عالیہ بھیرہ شریف پیر امین الحسنات ،پیر علی حسنین ،پیر شمس الرحمان ، پیر سید علی حیدر شاہ،پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی اورعبدالرائوف سمیت ملک بھر کی خانقاہوں کے سجادہ نشینوں کی کثیر تعداد نے انٹر نیشنل میلاد کانفرنس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ملک بھر کے مختلف حصوں سے ہزاروں افراد نے عالمی میلاد کانفرنس میں بھر پور شرکت کی ۔اس موقع پر 80خوش نصیبوں کے قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے ٹکٹوں کا اعلان کیا گیا ۔ملک کے معروف نعت خواں جن میں عبدالرائوف روفی، محمد یوسف میمن ،محمد زوہیب اشرفی ،محمد عامر فیاضی،وحید ظفر (کراچی) ،قادری شاہد محمود ،شہزاد مدنی ہدیہ نعت پیش کیا ،فضائیں وقفے وقفے سے نعروں سے گونجتی رہی ۔سجادہ نشین دربار عالیہ عیدگاہ شریف پیر نقیب الرحمان نے تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی ،استحقام اور بقاء کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں