راولپنڈی پولیس کی کاروائی ،22ملزمان گرفتار

3330گرام چرس،205گرام ہیروئن،67لیٹر شراب،8 پستول 30بور مع25روند ،30 پتنگیںبرآمد

منگل 23 اپریل 2019 23:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں ،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی اور پتنگ بازوںکے خلاف کاروائی میں22ملزمان گرفتار کر کے 3330گرام چرس،205گرام ہیروئن،67لیٹر شراب،8 پستول 30بور مع25روند ،30 پتنگیںبرآمد کرلئے تھانہ بنی پولیس نے دوران ناکہ بندی ایک مشکوک کار سے 205گرام ہیروئن،گاڑی کے ڈیش بورڈ سے 1 پستول 30مع5روند اور ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے سے 1300گرام چرس برآمد کر کے کامران شریف کو گرفتار کرلیاتھانہ گوجر خان پولیس نے مقصود سے 1300گرام چرس ،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے جلیل سے 530گرام چرس اور 1 پستول 30بور مع 4روند،تھانہ مندرہ پولیس نے ناظم سے 200گرام چرس،تھانہ صادق آباد پولیس نے افضل 4لیٹر شراب،تھانہ نصیرآباد پولیس اکبر سی5لیٹر شراب،تھانہ گوجرخان پولیس نے رفیق سی20لیٹر شراب،تھانہ روات پولیس نے شہریار سے 5لیٹر شراب،شاہد سے 10لیٹر شراب اور ضیا اللہ سے 10لیٹر شراب،تھانہ کلرسیداں پولیس نے اسد سے 8لیٹر شراب،تھانہ جاتلی پولیس نے فیصل سی5لیٹر شراب،تھانہ رتہ امرال پولیس نے ریاض سے 1 پستول 30بور مع4روند،تھانہ ویسٹریج پولیس نے نزاکت سے 1پستول 30بور مع3روند،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے کامران سے 1 پستول 30بور مع2روند،شکیل سے 1 پستول 30بور مع4رونداور نورانی گل سے 1 پستول 30بور،تھانہ جاتلی پولیس نے قمر سے 1 پستول 30بور مع 5روند،تھانہ وارث خان پولیس نے جمیل سے 30 پتنگیں،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر سردار ولی اور شفیق اللہ کو جبکہ تھانہ رتہ امرال پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مجاہد خان کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں