راولپنڈی،پرائیویٹ سکول ہر صورت سکول کونسل بنانے کے پابند ہیں ، کاشف اعظم

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) پرائیویٹ سکول ہر صورت سکول کونسل بنانے کے پابند ہیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کریں گے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو افسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کاشف اعظم نے پرائیویٹ سکولوںکی تنظیموں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیامیٹنگ میںڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری سعید، ایپسما راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان، ڈی ای او ایلیمنٹری اکرم ضیا، ڈپٹی ڈی ای او امجدمحمود ملک اور شفقت الرحمان کے علاوہ پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدرملک نسیم احمد، ایپسما راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عرفان مظفر کیانی و دیگر نے بھی شرکت کی کاشف اعظم نے کہا کہ ہم نے پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر عملدرآمد کو ممکن بنانا ہے سکولز کونسل کا قیام نجی تعلیمی اداروں کے مفاد میں ہے انہوں نے شرکا کو یقین دلایا کہ نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا ایپسما راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے سکول کونسل کی تشکیل پر اپنی ایسوسی ایشن کی طرف سے تحفظات کا اظہار کر دیا اور مطالبہ کیا کہ کونسل کی تشکیل پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر کسی چھوٹے ضلع میں کی جائے اس کے ثمرات حاصل ہونے پر بتدریج دوسرے اضلاع میں نفاذ کیا جائے جبکہ آ ل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالج کی تنظیم کے جنرل سیکرٹری عرفان مظفر کیانی اور پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی کے صدر ملک نسیم اور دیگر تنظیموں نے پرائیویٹ سکولز میں سکولز کونسل بنانے کا اعلان کردیا آ ل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے کوالٹی ایجوکیشن دے رہے ہیں فیسوں کے حوالے سے اور نجی سکولوں کی کارکردگی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے جسٹس فیصل عرب کے حالیہ فیصلے کو دیکھ لیا جائے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں