سی پی او فیصل رانا نے سنگین ترین وارداتوں کی ٹریسنگ اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لئے جائے وقوعہ پر کیمپ آفس لگانے کا ایس او پی بنا لیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:34

راولپنڈی16اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) سی پی او فیصل رانا نے سنگین ترین وارداتوں کی ٹریسنگ اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لئے جائے وقوعہ پر کیمپ آفس لگانے کا ایس او پی بنا لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے پنڈی کوقانون شکنوں سے پاک کرنے،سنگین ترین وارداتوں کی ٹریسنگ کو یقینی بنانے اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے تجربہ کار پولیس آفیسر کی حیثیت سے پروفیشنل پولیسنگ کے نئے اقدام کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے،پولیس لائنز میں پولیس افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشن طارق ولائت،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل،ایس پی پوٹھوہار سید علی،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال اور ایس پی راول آصف مسعود نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز کی ہدایات اور آر پی او کیپٹن(ر)احسان طفیل کی پروفیشنل مانیٹرنگ کی وجہ سے پنڈی میں سنگین وارداتوں کے ٹریس ہونے کی شرح میں جس قدر اضافہ ہوا ہے اس کا اعتراف عوامی حلقوں کی طرف سے بھی کیا گیا،سوشل میڈیا پر پنڈی پولیس کی بے پناہ پذیرائی ہوئی،وارداتوں کے حوالے سے اب جو نئی لہر آئی ہے اس کو روکنے کے لئے میں ایک ایسا اقدام اٹھا رہا ہوں جو ماضی قریب اور بعید میں تجربہ کار پولیس افسران اٹھاتے تھے اور جو ہر لحاظ سے قانون کے مطابق بھی ہے اور پنڈی پولیس کے کمانڈر سے بلحاظ عہدہ اس کا تقاضا بھی کرتا ہے،پہلے ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او کے پہنچنے کو لازمی قرار دیا گیا تھا پھر ایس پی کے جائے وقوعہ پر پہنچنا لازمی تھا اب سنگین ترین وارداتوں کی صورت میں پولیس کمانڈر کی حیثیت سے میں خود جائے وقوعہ پر جاؤں گااگر واردات کو ٹریس کرنے کے حوالے سے متاثرہ فریق،عوام اور معاشرہ مطمئن نہ ہوا تو میں جائے وقوعہ پر کیمپ آفس لگاؤں گا،دن ہو یا رات وہیں پر بیٹھ کر پولیسنگ کروں گا اورا س وقت تک میرا عارضی کیمپ آفس جائے وقوعہ پر قائم رہے گا جب تک واردات ٹریس نہیں ہو جاتی ملزمان گرفتار نہیں ہو جاتے،سی پی او نے کہا کہ ڈویڑنل ایس پیز ایسی حکمت عملی ترتیب دیں جو وارداتوں کو روکنے کے لئے پیش بندی روڈ میپ ہو،سی پی او نے کہا کہ مشاہدے میں بات آئی ہے کہ واردات کے بعد پولیس کے سست ریسپانس کی وجہ سے عوام شکایت کرتے ہیں،اس طرح کا واقعہ پھر رونما ہوا توایس ایچ او کے ساتھ اعلیٰ پولیس افسران کو بھی کڑے محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں