ّضلعی امن کمیٹی سوشل میڈیا پر توہین آمیز فروعی اختلافات کا سد باب کرے گی،پیراظہاربخاری

دین سے بیزار ایک مخصوص ٹولہ فروعی مسائل چھیڑ کر ملک کا پائیدار امن تبا ہ کرنا چاہتا ہے ، جیسے علما ء حق کھبی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،گفتگو

اتوار 5 جولائی 2020 19:56

- راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) قیام امن امان کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ ضلعی امن کمیٹی سوشل میڈیا پر توہین آمیز فروعی اختلافات کو ہوا دینے والوں کا سد باب کرے گی ۔دین سے بیزار ایک مخصوص ٹولہ فروعی مسائل چھیڑ کر ملک کا پائیدار امن تبا ہ کرنا چاہتا ہے ، جیسے علما ء حق کھبی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

ہم نے بڑی مشکل سے امن کا ایک ایک تیلا اکھٹا کر کے امن کا آشانہ بنایا ۔ دین کے دشمن اسلام کا نام لینے والے کچھ بہروپے اصحاب رسول ؐ ، و ال رسول ؐ کے خلاف شتم دارازی کر رہے ہیں ۔ حکومت ان کی زبانوں پر لاک ڈائون لاگائے ۔کیونکہ سوشل میڈیا پر دل آزار نفرت آمیز مواد کرونا وائرس سے زیادہ خطر ناک ہے ۔

(جاری ہے)

محبت رسولؐ کاتقاضہ یہ ہے ،نیٹ ماہرین سوشل میڈیا سے توہین آمیزوائرس کو انٹی وائرس سے تباہ کر دیں۔

اظہار بخاری نے کہا سوشل میڈیاپر توہین آمیز مواد کے مقابل پر محبت آ میز پروگرام پر اپ لوڈ کیے جائیں ۔ ضلعی امن کمیٹی نے فروعی اکتلافات کا جن بوتل میں بند کر دیا ہے۔ اسے کسی صورت بوتل سے نہیں نکلنے دیں گئے ۔سوشل میڈیا سے توہین آمیز فروعی اختلافات کے خاتمہ کیلیے ضلعی امن کمیٹی فعال کردار ادا کرے گی ۔ اظہار بخاری نے کہا ہے کہ قادیانی سوشل میڈیا آئین پاکستان کی مسلسل توہین کر رہے ہیں ۔

ان کا یہ نفرت انگیز مواد استحکام پاکستان کے خلاف ہے ۔ جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گئے۔معاشرے میں پائی جانی والی بے چینی کا سبب قادیانیوں کانفرت آمیز مواد ہے ۔سوشل میڈیا میں نفرت آمیز مواد کی تشہیرکرنے والوں کے خلاف ڈی پی او محمد بن اشرف و ضلعی انتظامیہ کا حرکت میں آنا قابل تحسین اقدام ہے۔ ضلعی امن کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے ، کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز ، تعصب ، نسلی امتیاز پر مبنی زہریلے مواد اپ لوڈ کرنے والے خفیہ دھشتگردوں کے خلاف سخت سے سخت اقدام کیے جائیں ۔پاکستان اس وقت جس نازک صورت حال سے دوچار ہے ، اس کیلیے ضروری ہے، کہ مشعل بردار بن کر اسلام کی روشنی کو سوشل میڈیا کا حصہ بنائیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں