راولپنڈی، کیٹیگری اے کے اشتہاری سمیت 7اشتہاری گرفتار

جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) راولپنڈی پولیس نے قتل واقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری اے کے اشتہاری سمیت 7اشتہاری گرفتارکر لئے تھانہ نصیر آبا دپولیس نے قتل واقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری اے کے اشتہاری محمود شاہ کوگرفتارکرلیاجس نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پارکنگ فیس کے تنازعے پر نعمان علی نامی شخص کو قتل جب کہ 2 افراد کو زخمی کردیاتھا،مقدمہ میں نامزد یاسر شاہ اورسونا ڈینٹر قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں،تھانہ روات پولیس نے کیٹیگری بی کی2اشتہاری حمید الرحمن اورنوراللہ کوگرفتارکرلیاجو چوری کے مقدمہ میں روات پولیس کو مطلوب تھے ،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے کیٹیگری بی کے اشتہاری حسن اورفہد شیخ کو گرفتارکرلیا حسن چند ماہ سے چوری کے مقدمہ میں جبکہ اشتہاری فہد شیخ سال 2018سے شادی شدہ عورت کے اغوا کے مقدمہ میں تھانہ ائیرپورٹ پولیس کو مطلوب تھا،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے کیٹیگری بی کے اشتہاری اقبال احمد کوگرفتارکرلیاجس نے گزشتہ سال اپنے کاروبار کی تشہیر کرتے ہوئے وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کی تھی ،تھانہ سٹی پولیس نے کیٹیگری بی کے اشتہاری بلال غنی کوگرفتارکرلیاجوچند ماہ سے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں سٹی پولیس کو مطلوب تھا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں