معاشرے کے ہر فرد کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت حاصل کرنی چاہئے،پروفیسر قمر الزمان

جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے کہا ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت حاصل کرنی چاہئے تاکہ ہنگامی صورت حال میں متاثرہ افراد کو بروقت امداد فراہم کرکے انسانی جانوں کو بچایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونیورسٹی میںفرسٹ ایڈ کی تربیت کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ ٹریننگ کے شرکاء سے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد یونیورسٹی نے پنجاب ایمرجنسی سروسزریسکیو 1122کے تعاون سے کیاتھا انہوں نے تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ سکھائی جانے والی تمام معلومات کو دوسرے رضاکاروں اور معاشرے کے افراد تک پہنچائیںتا کہ معاشرے کا ہر فرد اس بارے میں معلومات اورتربیت رکھتا ہو انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور تربیت میں سہولت فراہم کرنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی طرف سے مبین الرشید اور علی شیر نے ہنگامی صورت حال، آگ بچاؤ کی مہارت، ابتدائی طبی امداد، بنیادی زندگی کی سہولیات (سی پی آر)، فریکچر علاج، سانپ جیسے کیڑوں کے کاٹنے، جلاؤ کے علاج اور کسی بھی متاثرہ شخص کی محفوظ آمد و رفت فراہم کرنے کے بارے میں عملی تربیت دی۔ انہوں نے ریسکیو 1122 کے کام کرنے اور کسی بھی طرح کی ہنگامی صورتحال کے لئے ہیلپ لائن 1122 پر کالوں کا جواب دینے کے بارے میں آگاہی دی۔ شرکاء کو لاشعوری حادثے کو بحالی کی پوزیشن میں رکھنا، خون بہنا اور پٹی باندھنا اور مریض کی حالت خراب ہونے سے بچانا اور بحالی کی بھی تربیت فراہم کی گئی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں