کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد محمود کا دورہ جہلم، ڈی سی دفتر میں تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت ،ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ لی

کمشنر نے نے جلالپور اریگیشن پراجیکٹ کے تحت کسانوں کی زمینوں کو بروقت پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں، کورونا وائرس ، ڈینگی ،پولیو سے بچائو بارے اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت دی

منگل 27 اکتوبر 2020 23:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود نے جہلم کا دورہ کیااورڈی سی دفتر جہلم کمیٹی روم میں تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی، ترقیاتی کاموں کی بارے تفصیلی بریفنگ حاصل کرنے کے بعد نئے ہدف مقرر کیے، انہوں نے جلالپور اریگیشن پراجیکٹ کے تحت کسانوں کی زمینوں کو بروقت پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں، کورونا وائرس ، ڈینگی ،پولیو سے بچائو بارے اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت دی،ضلع میں جاری ڈولپمنٹ سکیموں، بلڈنگ ڈپارٹمنٹ ،فاریسٹ سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی کو سراہا،اہداف کے مطابق کام مکمل نا کرنے والے افسران کی سرزنش کی اور ڈی سی جہلم رائو پرویز اختر کو مانیٹرنگ سخت کرنے کا کہا۔

(جاری ہے)

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود نے کہا ہے کہ ریونیوافسران ٹیکس کے ہدف کو حاصل کریں، ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔انہوں نے جلالپوراریگیشن پروجیکٹ کے حوالے سے تعمیراتی اقدامات کا جائزہ لیا،دینہ منگلا روڈ پراجیکٹ بارے ہدایات دیں، دینہ منگلا روڈ میں پلانٹیشن کے حوالے سے کئے گئے اقدمات بارے تفصیلی بریفنگ حاصل کی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رائو پرویز اختر نے اجلاس میں محکمہ تعمیرات، پبلک ہیلتھ، بلڈنگ، ہائی وے ، صحت، ریونیو و دیگر اداروں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم رائو پرویز اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں حکومتی اہداف کو مکمل کرنے تمام سکیموں پر کام جاری ہے اس ضمن میں ہائی وے کی 20 ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی 22 ،پبلک ہیلتھ کی 12 ،اریگیشن کی 2 ، سمال ڈیم کی 1 ،ٹورازم کی 1 ، اثار قدیمہ کی 2 اور سپورٹس کی ایک سکیم شامل ہیںکمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن )ر( محمد محمود نے تمام ترقیاتی کاموں کا ان لائن پورٹل پر جائزہ لیا اور متعلقہ ایکسین سے کام ہدف کے مطابق مکمل کروانے اور معیار پر ہر گز نا سمجھوتہ کرنے کا حکم دیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں