راولپنڈی، کٹے،انڈے،مرغیوں کے ویژن نے ملکی معیشت کو مزید تباہ کردیا ،طارق سلیم

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ کٹے،انڈے،مرغیوں اوربکریوںکا ویژن ملکی معیشت کو سنبھالادینے کی بجائے اسے مزید تباہ کرگیا،وزیراعظم ہائوس کی بھینسیں نیلام کرنے والے آنسٹائن اپنی قریب کی نظرچیک کروائیں،مختلف اضلاع میں امرائے اضلاع کی تقاریب حلف سے خطاب کرتے ہوئے امیرصوبہ نے کہاکہ ن لیگ ،پیپلزپارٹی ،مشرف لیگ اورایم کیو ایم سے مستعارلیے وزراء کی بیساکھیوں پرقائم حکومت نے وزیروں مشیرو ں کی فوج اورممبران پارلیمنٹ کونوازنے کے علاوہ اب تک کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا،دہشتگردی کی نئی لہرحکومت اور سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے، معلومات ہونے کے باوجود دھماکہ ہونے سے قبل ایسے درندوں کوکیفرکردارتک کیوںنہیں پہنچایاجارہا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں