اینٹی نارکوٹکس فورس نارتھ ریجن کے فیصلہ شدہ کیسوں میں ضبط 6.2 ملین ڈالر مالیت کی ساڑھے 9 ٹن منشیات تلف

منشیات کیسوں میں سخت سزاؤں کے لئے قانوں کو سخت بنایا جائیگا، عدلیہ میڈیا سمیت دیگر اداروں اور لوگوں کے تعاون اور موثر قانون سازی کی اشد ضرورت ہے ،وفاقی وزیرانسداد منشیات اعظم سواتی ،ڈی جی اے این ایف

پیر 23 نومبر 2020 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نارتھ ریجن کے فیصلہ شدہ کیسوں میں ضبط 6.2 ملین ڈالر مالیت کی ساڑھے 9 ٹن منشیات تلف کر دی گئی ۔ پیر کو وفاقی وزیرانسداد منشیات اعظم سواتی اور ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عارف ملک نے کہا کہ منشیات کیسوں میں سخت سزاؤں کے لئے قانوں کو سخت بنایا جائے گا، عدلیہ میڈیا سمیت دیگر اداروں اور لوگوں کے تعاون اور موثر قانون سازی کی اشد ضرورت ہے ۔

نشے سے انکار ،زندگی سے پیار کا سلوگن لئے ملک بھر میں موت کے سوداگروں کے خلاف برسر پیکار اینٹی نارکوٹیکس فورس نے سال بھر کے دوران پکڑی 6.2 ملین ڈالر کی منشیات تلف کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا غیر ملکی سفیروں سمیت طلباء کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عارف ملک نے کہاکہ منشیات سمگلرز کو عدالتوں سے سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کی راہ میں بین الاقوامی رکاوٹ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ وہ لوگ جو اس ملک کی نوجوان نسل کو خراب کر رہے ہیں انھیں بتا سکیں کہ آپ غلط کام کر رہے ہیں ۔وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی نے کہاکہ بنیادی طور پر وسائل کو بہتر بناناہے ملک بھر میں پانچ ہزار اور بلوچستان میں 492 اہلکار ہیں پراسیکیوشن کے لئے اچھے وکلاء کی ضرورت ہے جج صاحبان سے گزارش کی ہے کہ معمولی سقم پربڑے بڑے کیسوں کے ملزمان چھوڑ دیئے ہیں چیف جسٹس نے ہماری استدعا پر پانچ رکنی لاجز بنچ بنادیا ہے،جو ان معاملات کاجائزہ لیگا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں