لوگوں کو علاج سے بہتر احتیا ط کے مقولے پر عمل کرتے ہوئے ایک بار پھر کورونا کو شکست دینی ہے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

پیر 23 نومبر 2020 20:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارلحق نے کہا ہے کہ کو رونا وائرس کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ شدید ہے اسی لئے لوگوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاج سے بہتر احتیاط کے مقولے پر عمل کر تے ہوئے ہمیں کورونا وائرس کی اس دوسری لہر کو بھی اسی طرح شکست دینی ہے جیسے کہ پہلے دی۔

انہوں نے کہا کہ بازاروں اور دوسری رش والی جگہوں پر کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا نے کے لئے انتظا می افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔گز شتہ ہفتے میں18نو مبر سے 22 نومبر2020 تک کل 84میرج ہا لز اور 237 ریسٹو را نٹس چیک کئے گئے جن میں سی8 میرج ہا لز کو 68000 روپے کا جرمانہ جبکہ 39 ر یسٹو را نٹس کو261000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیااور2 میرج ہا لز و 2 ر یسٹو رانٹس کو رونا وا ئرس ایس او پیز کی شدیدخلاف ورزی کے باعث سیل کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرآ فس میں روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہ جا ئزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میںضلع بھر میںموجود مر یضوں کی تعداد اور ان کو دی جانے والی طبی سہو لیا ت کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ د یتے ہو ئے بتا یا گیا کہ گز شتہ روز راولپنڈ ی ضلع میں کل 167کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سی157 ضلع ر اولپنڈی جبکہ10دوسرے اضلاع کے مریض ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پو ٹھوہار ٹائون میںکورو نا وائرس کی47کنفرم مر یض ، کینٹ میں39، راول ٹائون میں50، گو جر خان میں05، ٹیکسلا میں 08 ،مر ی میں04کلر سیداں میں02، جبکہ کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں سے ایک ایک کنفرم مریض ر پورٹ ہوا ہے۔ ہو لی فیملی ہسپتال میں اس وقت 36، بے نظیر بھٹو ہسپتال میں19،ہا ر ٹس انٹر نیشنل میں03، ریڈ کر یسنٹ میں08 جبکہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آٖ ف یورالوجی میں40مر یض موجود ہیں۔گز شتہ روز کورونا کے باعث دو اموات ہوئیں جن میں 56سا لہ فیض بخش ڈھوک رتہ کی رہا ئشی جبکہ54 سالہ زا ہدہ اشفاق کہکشاں کالونی اڈیالہ روڈ کی رہا ئشی تھی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں