راولپنڈی، جھینگا فارمنگ کے حوالے سے راول ٹائون میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

منگل 26 جنوری 2021 23:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات کے وژن کے مطابق ڈائریکٹر ایکوا کلچر ( آبی کلچر) ڈاکٹر محمد عابد کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ ثناء عروج نے جھینگا فارمنگ کے حوالے سے راول ٹائون میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں آن لائن فار مرز اور دیگر شرکاء موجود تھے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر ملک محمدرمضان نے فارمرز کوجھینگا کی افزائش اور فارمنگ کے حوالے سے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ثناء عروج نے جھینگا فارمنگ کے بنیادی نقاط پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس اور ٹریننگزکاانعقاد ہر ماہ کیا جائے گا ورکشاپ اور ٹریننگز سے لوگوں میں جھینگا فارمنگ کے بارے میں آگاہی اور دلچسپی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ جھینگا فارمنگ دنیا میں تیزی سے بڑھ رہی ہے ٹریننگ سے لوگوں کا رجحان اس کی فارمنگ کی طرف بڑھ رہا ہے اس کاروبار سے منسلک افراد پیداوار بڑھا کر اپنی آمدن میںخاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں ۔ورکشاپ کے اختتام فارمرز میں سرٹیفکیٹ اور کتابچے تقسیم کیئی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں