’خدمت آپکی دہلیزپر‘‘ پروگرام،سرکاری دفاتر وعمارتوں کی تزئین و آرائش، صفائی وغیرہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے پہلا نمبر حاصل کرلیا

جمعرات 17 جون 2021 21:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) حکومت پنجاب کے پروگرام ’’خدمت آپکی دہلیزپر‘‘ کے تحت سرکاری دفاتر وعمارتوں کی مرمت،تزئین و آرائش، صفائی اورشجرکاری میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے صوبے بھر میں پہلا نمبر حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظرشاہ نے بتایا کہ سیکرٹری سپورٹس پنجاب فوادہاشم ربانی کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی ، اٹک، جہلم اورچکوال میں کھیلوں کی تمام سہولیات ، سٹیڈیمز، جمنازیم اورکھیل کے میدانوں کی مرمت، دیکھ بھال، تزئین وآرائش ، صفائی اور شجرکاری کاعمل مکمل کرلیاگیاہے جو پنجاب بھر میں ایک ریکارڈہے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے بتایاکہ لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں ملٹی پرپز ہال اوردفاترکی تزئین وآرائش سمیت ضلع راولپنڈی میں کھیلوں کی 14سہولیات کی مرمت اور صفائی کیساتھ روزانہ کی بنیاد پر انسداد ڈینگی سرگرمیاں بھی باقاعدگی سے جاری ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ پورے صوبے میں صرف راولپنڈی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن’خدمت آپکی دہلیزپر‘ کے تمام اہداف مکمل کرلیے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں