راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کیخلاف ڈائون ،مختلف مقدمات میں مطلوب 7اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے

منگل 21 ستمبر 2021 21:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف بڑاکریک ڈائون ،مختلف مقدمات میں مطلوب 07اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شمریز کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رشتہ کے تنازعے پر فائرنگ کرکے شاہد محمود کو قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی زبیر محمود کی مدعیت میں مارچ 2021میں درج کیاگیاتھا، ایس ایچ اونے بتایاکہ اشتہاری مجرم کے 02ساتھی مجرمان علی اصغر اوریاسمین قبل ازیں گرفتارہوکر چالان ہوچکے ہیں ، ایس ایچ او کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی اورچیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ساجد محمود کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم رواں سال سے کینٹ پولیس کو مطلوب تھا، ایس ایچ اوسول لائنز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی اور نوسربازی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہد اقبال کو گرفتارکرلیا، جبکہ سول لائنز پولیس نے ایک اور کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عدیل کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم شاہد اقبال سال 2020سے اوراشتہاری مجرم عدیل رواں سال سے سول لائنز پولیس کو مطلوب تھے ،ایس ایچ اومورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم انوار وارثی کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم سال 2015سے مورگاہ پولیس کو مطلوب تھا، ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم لیاقت امین کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم رواں سال سے بنی پولیس کو مطلوب تھا،جبکہ ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شہری کی دوکان پرحملہ اورہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم طارق محمود کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم سال 2020سے تھانہ سٹی پولیس کو مطلوب تھا،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں