رنگ روڈ اسکینڈل معاملہ ،زلفی بخاری کا ہتک عزت دعویٰ ،کمشنر راولپنڈی کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع

پیر 17 جنوری 2022 15:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کے معاملے پر وزیراعظم کے سابق مشیر زلفی بخاری کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت کے دور ان کمشنر راولپنڈی کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو دعویٰ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج خرم سلیم مرزا نے کی۔

سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کے دائر ہتک عزت دعویٰ کیس میں راولپنڈی کی جانب سے لیگل برانچ کے حافظ محسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جواب داخل کروانے کیلئے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نیاستدعا منظور کرتے ہوئے انہیں جواب داخل کروانے کا آخری موقع دیدیا، عدالت نے مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں