پی پی 7 ضمنی انتخابات کے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی.

جمعہ 24 جون 2022 23:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) پی پی 7 ضمنی انتخابات کے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی،6 امیدوار پی پی 7 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کی جانب سے راجہ صغیر احمد امیدوار ہونگے،کرنل (ر )شبیر اعوان پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لیں گے،منصور ظہور ٹی ایل پی،تنویر احمد جماعت اسلامی کی جانب سے الیکشن میں قسمت آزمائیں گے،ضمنی انتخابات میں دو آزاد امیدوار راجہ وسیم احمد امیدوار نزاکت حسین بھی شامل ہیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں