راولپنڈی،ضلعی عدالت نے گوجر خان میں بھانجے کے قتل میں ملوث مجرم کو دوبار سزائے موت سنادی

جمعرات 28 مارچ 2024 14:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) راولپنڈی کی ضلعی عدالت نے گوجرخان کے علاقے میں اپنے بھانجے کو قتل اور بہن کو زخمی کرنے والے مجرم کو سزائے موت اور دس لاکھ ہرجانے کا حکم سنادیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالت کے جج نے قتل کے مقدمے میں نامزد مجرم عاقب حسین کو جرم ثابت ہونے پر 02بار سزائے موت اور 10لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی،مجرم نے تلخ کلامی پرکلہاڑی کے وار کرکے بھانجے صائم شفیق کو قتل جبکہ بہن نگہت بی بی کو زخمی کر دیا تھا۔

واقعے کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا۔ گوجرخان پولیس نے ملزم کو گرفتارکرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمے کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں