راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں27ملزمان گرفتار

جمعرات 28 مارچ 2024 14:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری سمیت 27ملزمان گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق نیوٹاؤ ن پولیس نے ملزم شیراز سے 1کلو360گرام چرس جبکہ ملزم عبدالحبیب سے 680گرام چرس، سٹی پولیس نے ملزم انور سے 220گرام چرس جبکہ ملزم علی شہزاد سے 210گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم نصراللہ سے 550گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم اسد خان سے 240گرام چرس جبکہ ملزم عامر سے 260گرام چرس، چکری پولیس نے ملزم محمد ظریف سے 520گرام چرس،کہوٹہ پولیس نے ملزم نعمان سے 510گرام چرس برآمد کرلی، بنی پولیس نے ملزم شاہد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن جبکہ ملزم طلحہ سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن اور ملز م ذیشان سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن،ریس کورس پولیس نے ملزم ہمایوں سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدرواہ پولیس نے ملزم خالد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات میں ملوث 2رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں وارث اور بہادر علی شامل جن سے مسروقہ رقم 12ہزار روپے اور چوری شدہ اے سی برآمدہوا۔ ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جوا کھیلنے والے 4قماربازوں مظہر، محمد عباس، قمر شہزاد اورارشد کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 23ہزار 660روپے،06موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد کر لیے ۔

صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خنجر کے وار کرکے شہری کو زخمی کرنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری روبن اورچیک ڈس آنر کے مقدقے میں مطلوب اشتہاری مجرم محسن رضا کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان گزشتہ سالوں سے صادق آباد پولیس کو مطلوب تھے۔ کلرسیداں پولیس نے کھلے عام پیٹرول فروخت کرنے والے 03ملزمان نثار،حبیب اورساجد کو گرفتارکر کے کھلا پیٹرول برآمد کر لیا، نصیرا ٓباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر گیس سلنڈر ریفلنگ کرنے والے الیاس کو گرفتار کرکے ملزم سے گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد کیے۔

رتہ امرال پولیس نے ملزم عثمان سے 95پتنگیں اورڈور، ویسٹریج پولیس نے ملزم بشارت سے 20پتنگیں اورڈور، نصیر آباد پولیس نے ملزم جواد سے 65پتنگیں اور03ڈوریں،آراے بازار پولیس نے ملزم احمد سے 15پتنگیں اورڈور، صدرواہ پولیس نے ملزم شان سے 25پتنگیں اور07ڈوریں،ملزم دلاور سے 20پتنگیں برآمد کرلیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں