راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 14:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان کو گرفتارکرلیا اور چھنی گئی رقم 18ہزار روپے اور02موبائل فونز برآمدکرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق صادق آبا دپولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 02ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں یاسر اور عبداللہ شامل ہیں،ملزمان چھنی گئی رقم 18ہزار روپے اور02موبائل فونز برآمدجبکہ ملزمان سے چوری شدہ زیر استعمال موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جائے گا،ایس پی راول کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں