سول لائنز کی حدود میں سے نوجوان کے اغواء میں ملوث تین ملزمان گرفتار

بدھ 17 اپریل 2024 17:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) تھانہ سول لائنز پولیس نے 20سالہ لڑکے کو اغواء کرنے والے3 اغوء کار گرفتار کر کے چھینی گئی رقم، موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والے 2 موٹر سائیکل برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ اس کے بیٹے سلیمان کو نامعلوم اشخاص نے اغواء کیا اور رقم چھین لی۔ سول لائنز پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے3ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں فیصل شہزاد،عامر اسلام اور عبد الحمیدشامل ہیں، ملزمان سے چھینی گئی رقم2لاکھ روپے،2 موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والے 2 موٹرسائیکل برآمدہوئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں