ملک میں جنگل کا قانون ہے، بیرسٹر گوہر

جیل ٹرائل میں پبلک اور میڈیا کا ہونا ضروری ہے، اس غیرقانونی ٹرائل کو بھی عدالت کے سامنے رکھیں گے، چیئر مین پی ٹی آئی

بدھ 17 اپریل 2024 17:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل ٹرائل میں پبلک اور میڈیا کا ہونا ضروری ہے، اس غیرقانونی ٹرائل کو بھی عدالت کے سامنے رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے کیس میں کسی کا نقصان نہیں ہوا، ملک میں اب جنگل کا قانون ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ میڈیا کو کیسز کی سماعت سے دور رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہم القادر ٹرسٹ یونی ورسٹی کیس کی سماعت میں موجود تھے، اب تک پراسیکیوشن نے 14 گواہان سے جرح کرائی ہے، عدالتی کارروائی بالکل مختلف تھی، یہ کیس سائفر کا نہیں جس میں کہا جا رہا تھا کہ کوئی راز ہے، یہ نیب کا کیس ہے، یہ جیل ٹرائل ہے، اس میں عوام اور میڈیا کا ہونا ضروری ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں