راولپنڈی، سول لائنز پولیس کی کارروائی،20سالہ لڑکے کو اغواء کرنے والی03 اغوء کار گرفتار

بدھ 17 اپریل 2024 22:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سول لائنز پولیس کی کارروائی کے دوران20سالہ لڑکے کو اغواء کرنے والی03 اغوء کار گرفتار، چھینی گئی رقم02لاکھ روپے،02 موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والے 02 موٹر سائیکل برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ اس کے بیٹے سلیمان کو نامعلوم اشخاص نے اغواء کیا اور رقم چھین لی، سول لائنز پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنیس کی مدد سی03ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں فیصل شہزاد،عامر اسلام اور عبد الحمیدشامل ہیں، ملزمان سے چھینی گئی رقم02لاکھ روپے،02 موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والے 02 موٹر سائیکل برآمدہوئے، ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ڈی پی او سول لائنز، ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں