پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی مشروبات بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

اتوار 28 اپریل 2024 18:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر جعل ساز مافیا کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی میں نوولٹی سینما کے قریب ایک گودام کی انسپکشن کی گئی۔

(جاری ہے)

انسپکشن کے دوران گودام سے ہزاروں لٹر جعلی مشروبات برآمد کی گئیں۔ ٹیسٹ کے دوران مشروبات کا سیمپل فیل پایا گیا۔ غیر معیاری مشروبات کو معروف برانڈز کی بوتلوں میں پیک کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مشروبات قبضے میں لے مزید جانچ کیلیے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیے۔ جعل سازی کرنے پر گودام مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں