راولپنڈی ،تربیتی ورکشاپ میںتفتیشی افسران کو جدید سائنٹیفک انوسٹی گیشن ٹیکنیکس کے متعلق لیکچر دیاگیا

اتوار 12 مئی 2024 16:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں رینج کے تفتیشی افسران کیلئے تربیتی ورکشاپ کے آخری روز تفتیشی افسران کو جدید سائنٹیفک انوسٹی گیشن ٹیکنیکس کے متعلق لیکچر دیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں رینج کے تفتیشی افسران کیلئے تربیتی ورکشاپ کے آخری روزایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد نے تفتیشی افسران کو جدید سائنٹیفک انوسٹی گیشن ٹیکنیکس کے متعلق لیکچر دیا،تربیتی ورکشاپ میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشنز،انسپکٹرز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی،ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب نے کیس سٹڈی،چین آف کسٹڈی، تفتیش کے معیار کو بہتر بنانا،شہادتوں کو اکھٹا کرنے کا طریقہ،CCTVکیمروں کی مانیٹرنگ، پوسٹمارٹم کا طریقہ، شواہد کو محفوظ بنانا، چالان کے طریقہ کارکے متعلق تفتیشی افسران کو آگاہی فراہم کی،لیکچر میں ہائی پروفائل کیسز کو ٹریس کرنا،شواہد اکھٹے کرنااور ملزمان کو سزا دلوانے کے ساتھ ساتھ انوسٹی گیشن میں کی جانے والی خامیوں کے متعلق بھی نشاندہی کرائی گئی، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب نے لیکچر میں تفتیش کو مربوط اور جدید سائنسی انداز میں آگے بڑھانے کے متعلق بھی افسران کو آگاہی فراہم کی،ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد کا کہنا تھا کہ تفتیش میں کڑی سے کڑی جوڑنا (چین آف کسٹڈی)انتہائی اہمیت کی حامل ہے،موثر تفتیش ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے اور متاثرہ شخص کو انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں