دیہی مرکزکی اپ گریڈیشن کی رپورٹ آئندہ اجلاس سے قبل جمع کروائی جائے،ریاض سندھو

پیر 29 اپریل 2024 22:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نبیل ریاض سندھو نے کہاہے کہ دیہی مرکز کی اپ گریڈیشن کی رپورٹ آئندہ اجلاس سے قبل جمع کروائی جائے ضلع بھر میں تمام ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں موجود سرکاری زمین کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اسسٹنٹ کمشنرز کو ایس ایم بی آر کی طرف سے دی جانے والی ہدایت پر بریفنگ میں کیاانہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کھیوٹ 94 فیصد مکمل طور پر فعال ہیں 6 فیصد بلاک کھیوٹ ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں ڈیجیٹل خسرہ گرداوری 100 فیصد مکمل کر لی گئی ہیں ضلع راولپنڈی میں ٹوٹل موضعات کی تعداد 1056 ہیں جن میں سے 898 کمپیوٹرائزڈ اور 158 موضعات مینول ہیں مینول موضعات کو کمپیوٹرائزڈ پر کام کو جلد مکمل کیا جائے انہوں نے کہاکہ ہفتے کے روز ہونے والے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی طرف سے دی جانے والی ہدایت پر عملدرآمد 100 فیصد یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں