آئیسکو اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی، ہاتھا پائی پر مقدمہ درج

منگل 30 اپریل 2024 19:36

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) آئیسکو اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی اور گالم گلوچ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ تحصیل کلرسیداں کے ایس ڈی او انجینئر چوہدری جمال لطیف نے کلرسیداں پولیس کو مقدمہ کے لیئے درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ آئیسکو چوآخالصہ کی ریکوری ٹیم 46ہزار سے زائد کی رقم کی وصولی کے لیئے گاؤں رجام برکت علی کے گھر گئی ، جہاں پڑوسی عمران کے میٹر سے انہیں بجلی کی سپلائی جاری تھی ، نادہندہ کو بجلی فراہم کرکے غیرقانونی کام کیا گیا ، جب اہلکاروں نے کنکشن منقطع کرنے کی کوشش کی تو کامران و دیگر نے اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی ، گالم گلوچ کے بعد ہاتھا پائی کرکے کارسرکار میں مداخلت کی ، جس پر پولیس تھانہ کلرسیداں نے مقدمہ درج کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں