ایس ایس پی آپریشنز کی شہید کانسٹیبل اسماعیل رئوف کی لحد پر حاضری ،فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی

بدھ 1 مئی 2024 22:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرنے شہید کانسٹیبل اسماعیل رئوف کی لحد پر حاضری دی،شہید کی لحد پر فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرکی شہید کانسٹیبل اسماعیل رئوف کی لحد پر حاضری دی،شہید کی لحد پر فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،اس موقعہ پرچیف سکیورٹی افیسر اور ایس ایچ او چونترہ بھی موجود تھے،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کی شہید کانسٹیبل اسماعیل رئوف کے لواحقین سے ملاقات کی۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرنے کہا کہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، آپ دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے،شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں،جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اورشجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں