راولپنڈی،ڈھوک چوہدریاں میںدو گروپوںکے درمیان لڑائی جھگڑا

ریس کورس پولیس نے موقعہ سے ولی محمد گروپ کی3افراد کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 11 مئی 2024 18:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) ریس کورس کے علاقہ ڈھوک چوہدریاں میںدو گروپوںکے درمیان لڑائی جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی پوٹھوہار اور ایس ایچ اوریس کورس پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے ، ریس کورس پولیس نے موقعہ سے ولی محمد گروپ کی3افراد کو حراست میں لے لیا ، لڑائی جھگڑے کے دوران ڈنڈوںکے وار سے امان گروپ کی3افراد زخمی ہوئے ،زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو رنجش کی بناء پر پیش آیا۔ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہاکہ کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ،قانون کی بالا دستی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں