گوجر خان پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا

اتوار 12 مئی 2024 15:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ارشد، نعیم، حمزہ اور نعمان شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 6510 روپے، 3 موبائل فون، ایک کیری ڈبہ، ایک موٹر سائیکل اور مرغا قبضہ پولیس میں لیا گیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں