دہشتگردی اور کار سرکار میں مزاحمت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

اتوار 12 مئی 2024 15:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) کلر سیداں پولیس نے دہشتگردی اور کار سرکار میں مزاحمت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سمیت سات اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رواں ماہ کے دوران دہشتگردی اور کار سرکار میں مزاحمت کے مقدمہ مطلوب اشتہاری ملزم جاوید کو گرفتار کر لیا ، کلر سیداں پولیس نے چوری کے مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان اسرار، محمد لطیف اور غضنفر، امانت میں خیانت کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان محمد علی اور احتشام جبکہ ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد عمر کو گرفتار کر لیا، اشتہاری ملزمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے، ایس ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ایس ایچ او کلر سیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں