ثمن ذوالفقار کو پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹ میچ ریفری ہونے کا اعزاز

جمعہ 27 نومبر 2020 20:35

ثمن ذوالفقار کو پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹ میچ ریفری ہونے کا اعزاز
راولپنڈی۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27نومبر2020ء) :پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹ میچ ریفری ثمن ذوالفقار نے نیشنل ویمن ٹی ٹونٹی چمپئن شپ میں اپنے فرائض انجام دینا شروع کر دیئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی پہلی خاتون میچ ریفری کی حیثیت سے کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور اس پر میں بہت خوش ہوں‘ زیادہ سے زیادہ تجربہ حاصل کرنے کی خواہش مند ہوں۔

ثمن ذوالفقار نے کہا کہ پی سی بی نے اچھا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے‘ لڑکیوں کو امپائرنگ کی طرف بھی آنا چاہیے۔ شیخوپورہ میں پیدا ہونے والی ثمن ذوالفقار ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020-21ءکے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈویلپمنٹ پینل میں شامل واحد خاتون میچ ریفری ہیں۔ انہوں نے راولپنڈی میں جاری قومی ٹرائینگو لر ویمنز ٹی ٹونٹی چمپئن شپ میں فرائض انجام دینا شروع کر دیئے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں