کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
سیریز کے پہلے ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم سے سینئر کھلاڑی کو ڈراپ بھی کر دیا گیا
محمد علی جمعرات 18 اپریل 2024 19:55
(جاری ہے)
دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، افتخار احمد، شاداب خان، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیم میں شامل ابرار احمد اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو تو 2 برس قبل ہی کر چکے، تاہم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں وہ آج اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیلیں گے۔ دوسری جانب دی ویدر چینل کے مطابق میچ کے دوران بارش رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے۔ موسم کی تازہ ترین پیشن گوئی میں کہا گیا ہے کہ آج دن کے وقت بارش کا 60 فیصد اور رات کے وقت 80 فیصد امکان ہے۔ 20 اپریل کو راولپنڈی میں بھی بارش کا 49 فیصد امکان ہے جو دوسرے ٹی ٹوئنٹی کا دن ہے۔ تاہم 21 اپریل کو جب تیسرا T20I ہونے والا ہے تو بارش کا امکان 19 فیصد سے کافی کم ہے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے تین میچوں کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور جائیں گی جہاں وہ بالترتیب 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔ T20I سیریز کے پانچوں میچ شام 7:00 بجے شروع ہوں گے۔ میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے پاس بارہ میچز ہیں، کوشش کریں گے ان میچز کے دوران اپنی تیاریاں مکمل کر لیں، ہم نے بہت سی چیزوں کو تبدیل کیا، کوشش کریں گے کہ اپنے کھیل میں مزید بہتری لائیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے اچھی ٹیم لیکر جائیں گے، کوشش ہے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں، اس سیریز میں مختلف کمبی نیشن بیٹنگ اور باؤلنگ میں آزمائیں گے، آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں چیزیں کلیئر ہو جائیں گے، کوشش کرتا ہوں خوش رہنے کی لیکن انسان ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی پرفارمنس پیش کریں گے، ٹیم میں کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، ہماری بیٹنگ سٹرونگ ہونے جا رہی ہے، عثمان خان، عرفان نیازی کو کھلائیں گے، ہماری بیٹنگ 9 ویں نمبر تک جائے گی، نوجوان کھلاڑی کے آنے کی سینئر کو خوشی ہوتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ پاکستان سے سیریز چیلنجنگ ہوگی، پاکستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر بہت مضبوط ہوتی ہے، ہم اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ہم ایک ٹیم کے طور پر تفریحی کرکٹ کھیلنے اور کھیل کو آگے لے جانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے، ہم نے ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا اور ہمارے سکواڈ میں شامل زیادہ تر کھلاڑی ٹی 20 کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں، پاکستان آکر بہت اچھا لگا، اس سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
راولپنڈی میں محنت کشوں کی ریلی ،خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
شکاگو کے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم مزدور انتہائی جوش وجذبے ..
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کرنے سے جڑواں شہروں میں گیس کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش گیس صارفین کا ..
یوم مزدور پر اٹک ریفائنری لمٹیڈ مورگاہ میں پروقار تقریب
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال ..
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے ..
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے