لین دین کے تنازعہ اور تلخ کلامی پر دو افراد قتل

منگل 14 اگست 2018 22:00

لین دین کے تنازعہ اور تلخ کلامی پر دو افراد قتل
ساہیوال۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) لین دین پر تلخ کلامی پر ڈنڈے سوٹے مارکر5ملزمان نے ایک شخص اور نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا ‘مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

قتل کی واردات نواحی گائوں 53/5-Lمیں ہوئی یہاں بشیر احمد نے سلیم وغیرہ سے پیسے لینے تھے اورپیسے لینے ان کی دکان کریانہ پر گیا جہاں پر دونوں فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس کے نتیجہ میں سلیم وغیرہ 5ملزمان نے ڈنڈوں اور سوٹوں کے وارکرکے اسے شدید زخمی کردیا جسے ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا ۔

دوسری واردات 64/5-Lمیں ہوئی یہاں نوید اپنی موٹرسائیکل پر ساہیوال شہر سے واپس گھر اوکاڑہ جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان پیچھے سے آئے اور اسے فائر مار کر قتل کرکے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں